اتوار 7 دسمبر 2025 - 11:46
حدیثِ روز | محبت کا طویل سفر

حوزہ/ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک حیرت انگیز حدیث میں والدین کے ساتھ حسنِ سلوک اور صلہ رحمی کی غیر معمولی اہمیت کو ایک بامعنی مثال کے ذریعے واضح فرمایا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحار الانوار میں درج ذیل روایت نقل کی گئی ہے:

قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم:

سِرْ سَنتَينِ بِرَّ والِدَيكَ ، سِرْ سَنهً صِلْ رَحِمَكَ

دو سال کا سفر طے کرو تاکہ اپنے ماں باپ کے ساتھ نیکی کر سکو، اور ایک سال کا سفر طے کرو تاکہ اپنے رشتہ داروں سے حسنِ سلوک کر سکو۔

اس حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ چاہے والدین اور رشتہ دار کتنی ہی دوری پر کیوں نہ ہوں، ان کے ساتھ نیکی اور تعلق نبھانے کے لیے ہر مشقت برداشت کرنا ایک عظیم عبادت ہے۔

حوالہ: بحار الانوار، جلد 74، صفحہ 83

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha